سپورٹس ڈیسک*

پی سی بی کی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصر جمشید کو طلب کرلیا 3 رکنی ٹربیونل نے تحقیقات کا آغاز کردیا، انگلینڈ میں مقیم اوپنر کو 4 مئی کو این سی اے میں پیش ہونے کی ہدایت

منگل 24 اپریل 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پی سی بی کی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصر جمشید کو طلب کرلیا۔ 3 رکنی ٹربیونل نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور انگلینڈ میں مقیم اوپنر کو 4 مئی کو این سی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔بورڈ کا مقف ہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید نے فکسنگ سے متعلق 2 شقوں کی 2 بار خلاف ورزی کی، تین رکنی ٹربیونل کی قیادت جسٹس (ر) فضل میراں چوہان کر رہے ہیں، عاقب جاوید اور شاہ زیب مسعود ممبران میں شامل ہیں۔۔