شوبز نیوز*

میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف قانونی معاونت حاصل کرلی کیس کے تمام معاملات بیرسٹر محمد احمد اور نگہت داد دیکھیں گی، میڈیا سے گزارش ہے کیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اپ ڈیٹ کے لیے ان کے وکلا سے رابطہ کریں، میشا

منگل 24 اپریل 2018 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے حوالے سے قانونی معاونت حاصل کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، تاہم علی ظفر نے اس کی تردید کردی تھی۔

گذشتہ روز گلوگار کی جانب سے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا، جس میں ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔اور اب میشا شفیع نے اس کیس کے سلسلے میں قانونی معاونت حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میشا نے لکھا کہ 'انہوں نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سے متعلق کیس کے لیے بیرسٹر محمد احمد اور نگہت داد کی خدمات حاصل کی ہیں'۔

(جاری ہے)

میشا کا مزید کہنا تھا کہ 'کیس کے تمام معاملات بیرسٹر محمد احمد اور نگہت داد دیکھیں گی، میڈیا سے گزارش ہے کہ اس کیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اپ ڈیٹ کے لیے ان کے وکلا سے رابطہ کریں'۔اداکارہ میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوتا نے بتایا کہ آج ہی میشا نے باضابطہ وکیل مقرر کیا ہے معاملیکا ہر پہلو سیجائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو سوشل میڈیا پر لڑائی چل رہی ہے جب دوسری طرف سیقانونی معاملہ آئیگا تو اس کی روشنی میں لائحہ عمل بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میشاشفیع کی دوسری وکیل نگہت داد اٹلی میں ہیں تب تک ہم دیکھیں گے علی ظفر کی طرف سے کیا ہوتا ہے اور ہمیں کیا کرنا ہے۔۔