کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے نیب کی درخواست خارج کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 16:47

کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے نیب کی درخواست خارج کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) سپریم کورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے نیب کی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں نیب کے وکیل کا موقف تھا کہ کیپٹن (ر)صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار کرکے پیش کیا گیا تھا لیکن عدالت نے ضمانت دے دی،سپریم کورٹ ضمانت منسوخ کرے۔عدالت عظمٰی نے کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے نیب کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کیپٹن (ر)صفدر بھاگ تونہیں رہے،احتساب عدالت میں پیش ہورہے ہیں،ہائیکورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے پھر سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے۔

متعلقہ عنوان :