سال 2017-18ء کے پہلے نو ماہ :

ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں 7.7 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی ،9.99 ارب ڈالرز تک اضافہ

منگل 24 اپریل 2018 17:28

سال 2017-18ء کے پہلے نو ماہ :
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) سال 2017-18ء کے پہلے نو ماہ میں ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں سال ہہ سال کی بنیاد پر 7.7فیصد گروتھ ریکارڈ کیا گیا اور اس میں 9.

(جاری ہے)

99 ارب ڈالرز تک اضافہ دیکھا گیا ہے یہ بات پاکستان ادارہ شماریات ( پی بی ایس ) کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان سیکٹرز میںنمایاں اضافہ وزیراعظم کے برآمدات بڑھانے کے پیکج کے تحت دی جانے والی سبسڈی کے باعث ہوا ہے تاہم اب بھی کافی رقوم موجود ہیں جن کو جاری کرنا ہے گروتھ کا بڑا محرک ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر ہے اور ایسے میں ریڈی میڈ کپڑوں کی برآمدات اسی عرصہ میں 12.56فیصد بڑھی ہیں جبکہ نیٹ ویئر کپڑوں میں قدر کے لحاظ سے 14.12فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 3.52فیصد اضافہ دیکھا گیا بیڈ ویئر کی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے 4.99فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 3.16فیصد اضافہ ہوا تاہم تولئے کی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے 1.18فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 9.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا کاٹن کے کپڑوں کی برآمدات گروتھ میں قدرے کے لحاظ سے ٰ6.06فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 2.46فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔