ْمجموعی ترقیاتی بجٹ 2.043 کھرب روپے اور وفاقی بجٹ کا تخمینہ خجم 5.7 کھرب روپے ہے ، رپورٹ

منگل 24 اپریل 2018 17:28

ْمجموعی ترقیاتی بجٹ 2.043 کھرب روپے اور وفاقی بجٹ کا تخمینہ  خجم 5.7 کھرب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پروجیکٹ ایڈ میں 180 ارب روپے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لئے سو ارب روپے مختص کرنے کے ساتھ ساتھ سال 2018-19ء کے لئے مجموعی ترقیاتی بجٹ 2.043 کھرب روپے اور مجموعی وفاقی بجٹ کا تخمینہ حجم ( آئوٹ لے ) 5.7 کھرب روپے لگایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے بجٹ سٹرٹیجی پیپر میںمجموعی آئوٹ لے 5.237 کھرب روپے بتایا گیا تھا رپورٹس میںبتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں 2.043 کھرب روپے کے ترقیاتی پروگرام کو کلیئر کیاجائے گا جس میں 1.03 کھرب روپے کا پی ایس ڈی پی اور 1.013 کھرب روپے پر مشتمل صوبائی سالانہ ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں بی ایس پی نے پی ایس ڈی پی کی تخمینہ لاگت آٹھ سو ارب روپے لگائی ہے رپورٹس میںکہا گیا ہے کہ وزیراعظم عباسی بریفنگ کیلئے پلاننگ کمیشن کا دورہ بھی کرینگے واضح رہے وزیراعظم پلاننگ کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ۔