کیپٹن (ر) محمد صفدر 28اپریل کو فیصل آباد آئیں گے

منگل 24 اپریل 2018 17:17

کیپٹن (ر) محمد صفدر 28اپریل کو فیصل آباد آئیں گے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مرکزی صدر یوتھ ونگ کیپٹن (ر) محمد صفدر 28اپریل کو فیصل آباد آئیں گے وہ یہاں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے زیر اہتمام کریسنٹ گرائونڈ میں منعقد ہونے والا یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے اس سلسلہ میں صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن) پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے ہیکہنا کہ 28 ۔

اپریل کو کریسنٹ گرائونڈ میں منعقد ہونے والا یوتھ کنونشن تاریخ ساز ہو گا ۔یوتھ کنونشن میں قائد میاں محمد نوازشریف کے متوالے بھر پور شرکت کرکے دھرنا گروپ کو بھاگنے پر مجبور کر دیں گے ۔مرکزی صدر یوتھ ونگ کیپٹن محمد صفدر کے شایان شان استقبال کو یقینی بنانے کے لئے یوتھ ونگ کے کارکن بھر پور تیاریاں کرتے ہوئے گلی گلی کوچہ کوچہ پھیل کر پارٹی کا پیغام پہچائیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے حلقہ کی مختلف یونین کونسلرز کے دورہ کے دوران یوتھ ونگ کے عہدیداروں ‘ کارکنوںاور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کنونشن میں شرکت کرنے کے لئے عہدیداران اور کارکن پارٹی پرچموں کو اپنے ساتھ لائیں تاکہ مخالفین پارٹی کے پرچم کو دیکھنے کی تاب نہ لا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کا ایجنڈا ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بے لوث خدمت ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے۔جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے نام نہاد لیڈرکبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی بے لوث خدمت کی اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا