اربوں کھربوں روپے کرپشن کے الزامات لگائے گئے عدالت میں کسی نے 10روپے کی بھی کرپشن کی بات نہیں کی،مریم نواز

منگل 24 اپریل 2018 17:11

اربوں کھربوں روپے کرپشن کے الزامات لگائے گئے عدالت میں کسی نے 10روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نیکہا ہے کہ لگتا ہے کہ مقدمات اس لئے بنائے گئے کہ بعد میں میاں صاحب پر کوئی کرپشن کا کوئی الزام باقی نہ رہے گزشتہ روز کی گواہی کے بعد کیس میں کوئی پوائنٹ باقی نہیں رہا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز احتساب عدالت کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم پر اربوں کھربوں روپے کرپشن کے الزامات لگائے گئے تاہم عدالت میں کسی نے 10روپے کی بھی کرپشن کی بات نہیں کی سارا کیس یہ تھا لندن فیلٹس میرے نام پر ہین لیکن جوچیز ہے ہی نہیں ہو کہاں سے لائین گے انہوں نے کہا کہ کئی بار کہا گیا کہ ہمارے خلاف نئے ثبوت آگئے لیکن میں چھپ کرکے بیٹھی رہی کیس میںدور دور تک کرپشن کا کوئی الزام نہیں مریم نواز نے مزید کہا کہ بتایا جائے کہ ہمارے گھر سے کیمرے کیوں اتارے گئے اور بیریر کیوں توڑے گئے