چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری قانون اور پھر جج کیسے بنایا گیا نیب تحقیقات کرے ، نواز شریف

منگل 24 اپریل 2018 17:11

چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری قانون اور پھر جج کیسے بنایا گیا نیب تحقیقات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نیمطالبہ کیا ہے کہ نیب تحقیقات کرے کہ چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری قانون اور پھر جج کیسے بنایا گیا دوبارہ اقتدار ملاتو مارشل لاء کے کالے قانون نیب کو ختم کردیں گے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرا عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب تحقیقات کرے کہ چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری قانون اور پھر جج کیسے بنایا گیا انہوں نے کہا کہ نیب مارشل لاء کا قانون ہے اسے ختم نہ کرکے ہم سے غلطی ہوئی لیکن اگر دوبارہ اقتدار ملا تو مارشل لاء کے کالے قانون اور نیب کو ختم کریں گے کیونکہ یہ سیاستدانوں کو دباؤ میں لانے کیلئے غلط استعمال کیا جاتا ہے نواز شریف نے کہا کہ لندن فیلٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے اگرہم نے کرپشن سے مال بناکر اثاثے بنائے ہیں تو الزام ثابت کریں لیکن جب کرپشن کا الزام دوردور تک نہیں ہے تو یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے جبکہ اربوں کھربوں کی کرپشن کا الزام لگایا گیا لیکن کوئی چیز ابھی تک ثابت نہیں کرسکے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہمیں سب معلوم ہے کہ آٹھ ماہ سے عدلیہ ہمارا کس طرح خیال رکھ رہی ہے جس طرح ہمارے خلاف کیسز بنائے گئے ہیں تاریخ میں کسی کے خلاف نہیں بنائے گئے انہوں نے کہا کہ ثابت کریں کہ میں نے کرپشن کی ہے جبکہ عوام وکلاء اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے سب اس بات پر متفق ہیں کہ عدلیہ میں اصلاحات ہونی چاہیں