ایکسائزراولپنڈی نے 9 ماہ میں ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ ریونیو اکٹھا کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 17:05

ایکسائزراولپنڈی نے 9 ماہ میں ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ ریونیو ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نے نو ماہ میں ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ ریونیو اکٹھا کر لیا۔ڈائریکٹر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل نے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی ڈویژن نے مالی سال 2017-18کے پہلے نو ماہ میں وہیکل ٹیکس ،پراپرٹی ٹیکس ،پروفیشنل ٹیکس سمیت دیگرریکارڈ ریکوریاں کیں۔

انہوںنے بتایاکہ ایکسائز راولپنڈی ڈویژن نے مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مجموعی ہدف کا 76فی صد حاصل کر لیاہے ۔انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ ایکسائز راولپنڈی ڈویژن کا پراپرٹی ٹیکس کا ہدف 1,68,1200000روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ 31مارچ تک پہلے نوماہ میں مقررہ ہدف کے مقابلے میں 1,19,7700000روپے کی ریکوری کر کے ہدف کا 71فی صد حاصل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

موٹر وہیکل ٹیکس کا ریکوری ہدف 1,23,7500000روپے مقرر کیا گیا تھا جو کہ 88,4000000روپے ریکوری کے ساتھ 71فی صد حاصل کیا گیا ۔

اسی طرح ایکسائز ٹارگٹ 1,49,9200000روپے مقرر تھا جس کے مقابلے میں 93فی صد کی ریکارڈ ریکوری کرتے ہوئے 1,39,0000000روپے حاصل کیے گئے ۔پروفیشنل ٹیکس کی مد میں ہدف 9,6400000روپے جبکہ ریکوری 5,0200000روپے حاصل کر کے مجموعی ٹارگٹ کا 52فی صد حاصل کیا گیا ۔انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 73,52000روپے کا ہدف جبکہ ریکوری 39,53000روپے حاصل کر کے ہدف کا 62فی صد حاصل کیا گیا ۔

ایکسائز راولپنڈی ڈویژن سے قومی نیوز یجنسی کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ڈویژن کا مجموعی ٹارگٹ 4,63,1900000روپے جبکہ مجموعی ٹارگٹ کا 76فی صد پہلے نو ماہ میں حاصل کرتے ہوئی0 3,52,700000روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی ۔دوسری جانب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب نے صوبہ بھر میں وہیکل ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،ٹریفک پولیس اور ایکسائز ٹیموں کے مشترکہ ہفتہ وار جنرل ہولڈ اپ کی ہدایات دے دی ہیں ۔

قومی خبر ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد اکرم اشرف نے پنجاب بھر میں وہیکل ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ ایک سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں صوبہ کے تمام ڈویژنل ایکسائز سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،ٹریفک پولیس اور ایکسائز ٹیموں کے ہمراہ ہر بدھ تمام اہم شاہراہوں پر جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کریں۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر رجسٹریشن و ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف خصوصی کارروائی کی جائے اور نادہندہ گاڑیوں کو بند کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :