ایم کیو ایم کے بدنام ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل سے متعلق مجرم کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

منگل 24 اپریل 2018 16:53

ایم کیو ایم کے بدنام ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے 2 پولیس افسروں کے قتل سے متعلق ایم کیو ایم کے بدنام ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل سے متعلق مجرم کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

دو رکنی بینچ کے روبرو 2 پولیس افسروں کے قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے بدنام ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عبید کے ٹو کے وکیل کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق عبید کے ٹو نے 2000میں ایم اے جناح روڈ پر پولیس افسروں کو قتل کردیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس افسر ریحان اور نثار شامل تھے۔