احتساب عدالت نے سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی رانا شفیق کے خلاف ریفرنس میں مزید گواہوں کو طلب کرلیا

منگل 24 اپریل 2018 16:53

احتساب عدالت نے سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی رانا شفیق کے خلاف ریفرنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) احتساب عدالت نے سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی رانا شفیق کے خلاف ریفرنس میں دو گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے پر آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔منگل کو احتساب عدالت کے روبرو سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی رانا شفیق کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب کے گواہ صدف صدیقی اور شوکت پیش ہوئے۔ ملزم کے وکلا کے جانب سے گواہوں کہ بیان پر جرح مکمل کرلی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق سابق کھلاڑی پر بطور کسٹم افسر اختیارات کاناجائز استعمال اور کرپشن کاالزام ہے۔ رانا شفیق پرکروڑوں روپے کے غیرقانونی اثاثے بنانیکابھی الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :