ٹیکسی سروس کریم کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 24 اپریل 2018 16:53

ٹیکسی سروس کریم کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے خلاف سندھ اسمبلی میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے خلاف ایم کیوایم کی منحرف رکن اسمبلی( آزاد) ارم عظیم فاروق نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی، قرارداد میں صارفین کا اہم ڈیٹا چوری ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے قرارداد کے زریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آن لائن کریم ٹیکسی سروس کے حکام سے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کی وجوہات پوچھی جائیں اور اس ضمن میں اسپیکر سندھ اسمبلی سے درخواست کی گئی ہے کہ ہاس کی کمیٹی بنا کر معاملے کی انکوائری کی جائے۔