Live Updates

انتخابات سے قبل منتخب حکومت کو بھرتیوں سے روکناافسوسناک ہے،ناصر حسین شاہ

منگل 24 اپریل 2018 16:41

انتخابات سے قبل منتخب حکومت کو بھرتیوں سے روکناافسوسناک ہے،ناصر حسین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و محنت ناصرشاہ نے کہاہے کہ انتخابات سے قبل منتخب حکومت کو بھرتیوں سے روکناافسوسناک ہے،چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیکر پابندی ختم کروائیں۔منگل کے روزسندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ملازمتوں پرپابندی لگانا افسوسناک عمل ہے حکومتوں کو اپنی مدت میں کام مکمل کرنے کی اجازت ہونی چاہئے،مدت پوری ہونے تک حکومت بااختیار ہونی چاہئے۔

سپریم کورٹ اس پر نظر ثانی کرائے سپریم کورٹ نے سو موٹو نوٹس لیا ہے،سید ناصر شاہ نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمشن کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ الیکشن سے دو ماہ قبل عوام کو ملازمتوں سے روک دی ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری وفاق پر عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کمپنیوں میں حکمرانوں کے شیئرز ہیں ۔شہباز شریف چاہے جتنی مرضی سندھ کے دورے کر لیں پیپلز پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا چھوٹے میاں صرف نواز شریف کی نااہلی پر خوش ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منتشر قومی موومنٹ کا کچھ نہیں ہوگا۔منتشر قومی موومنٹ کے نفرت انگیز بیانات سے کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انور مقصود پر بات نہیں کر نا چاہتا وہ معافی مانگ چکے ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات