الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج /منتقلی ، اعتراض/اخراج اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

منگل 24 اپریل 2018 16:41

الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج /منتقلی ، اعتراض/اخراج اور درستگی کوائف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسپلے سینٹروں پر ووٹ کے اندراج /منتقلی ، اعتراض/اخراج اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 30 اپریل 2018 تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

عوام الناس سے التماس ہے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندراج و منتقلی ووٹ کے لئے فارم 15 ، اعتراض و اخراج ووٹ کے لئے فارم 16 اور درستگی کوائف کے لئے فارم 17 اپنے قریبی ڈسپلے سینٹروں یا دفتر ضلعی/ایجنسی الیکشن کمشنر میں جمع کروائیں۔