کے الیکٹرک کو مکمل گیس کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی،

گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ

منگل 24 اپریل 2018 16:30

کے الیکٹرک کو مکمل گیس کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی،
کرچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اعلان صرف اعلان تک ہی محدود رہا۔ سوئی ناردرن کی جانب سے کے الیکٹرک کو مکمل گیس کی فراہمی تا حال ممکن نہ ہوسکی۔کے الیکٹرک نے دعوی کیا ہے کہ گیس کی سپلائی میں اضافے کے بعد کراچی کے صنعتی زونز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کردیا ہے مگر گذشتہ 26 روز کی لوڈ شیڈنگ سے صنتعکاروں کو لگ بھگ 37 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے اس وقت 130 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز گورنر ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ کے الیکٹرک کو آج سے مکمل گیس فراہم کی جائے گی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا شہر میں بجلی بھی ہوگی اور پانی بھی ہوگا، کے الیکٹرک کو جتنی گیس کی ضرورت ہو گی، ہم دیں گے۔ انہوں نے کہا بجلی چوری کرنے والوں کو لوڈشیڈنگ سے ضرور تکلیف ہو گی، جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی۔