Live Updates

سندھ اسمبلی اجلاس میں کارروائی کے دوران بجلی چلی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 16:17

سندھ اسمبلی اجلاس میں کارروائی کے دوران بجلی چلی گئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) سندھ اسمبلی اجلاس میں کارروائی کے دوران بجلی چلی گئی ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اسمبلی کی کارروائی اندھیرے میں بھی جاری رکھی۔

(جاری ہے)

اس دوران اجلاس میں اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کے درمیان تکرار ہوئی جو تلخ کلامی تک جا پہنچی۔لوڈشیڈنگ سے شروع ہونے والی گرما گرمی میں خرم شیر زمان نے پانی کا مسئلہ بھی اٹھادیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات