لائن آف کنٹرول پر بھارتی فو ج کی فائرنگ 2خواتین سمیت 3افرادزخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 16:17

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فو ج کی فائرنگ 2خواتین سمیت 3افرادزخمی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فو ج نے فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3افرادزخمی ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایل او سی پر آج بھی بزدل بھارتی فوجیوں نے بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنایا،فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے-لائن آف کنٹرول پر بھارت نے سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے بٹل منڈھول اور دھرم سال میں شہری آبادیوں پر اندھا دھندفائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں 45سالہ نسرین،3سالہ فرمیلہ زخمی ہوگئیں۔بھارتی فوج نے ایک 28سالہ نوجوان کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا،تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔