نیب کی نئی دستاویزات نےکیس ایک ہی دن میں حل کردیا،مریم نواز

جو بھی یہ دستاویزات لایا اس کی مہربانی اورشکریہ ادا کرتی ہوں،ساراکیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرےنام پرہیں۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 اپریل 2018 16:14

نیب کی نئی دستاویزات نےکیس ایک ہی دن میں حل کردیا،مریم نواز
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کی نئی دستاویزات نے ہمارا کیس ایک ہی دن میں حل کر دیا ہے،جو بھی یہ دستاویزات لایا ہے اس کی مہربانی اورشکریہ ادا کرتی ہوں،سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں۔ انہوں نے احتساب عدالت باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے سیکورٹی واپس لینے کا نہیں کہا ہمارے گھر سے کیمرے، بیریئرز اور سیکورٹی ہٹا لی گئی ہے- ڈی جی نیب کی گواہی کے بعد ہمارے خلاف کیس میں کوئی نقطہ باقی نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ’’سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں‘‘۔ اربوں، کھربوں کی کرپشن کے الزامات لگانے والوں نے عدالت میں دس روپے کی کرپشن کی بھی بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

نئے ثبوت آگئے ہیں جو چیز ہے ہی نہیں وہ کہاں سے لائیں گے۔ ڈی جی نیب کی کل کی گواہی کے بعد کیس میں کوئی نکتہ باقی نہیں رہا۔ سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں۔

ہمارے اوپراربوں، کھربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔جبکہ عدالت میں کسی نے10روپے کرپشن کی بھی بات نہیں کی۔ ہمارے گھر سے کیمرے اور سکیورٹی بیریئر کیوں توڑے گئے۔ انہوں نے ایک سوال ’نیب کو نئی دستاویزات دینے والی تھرڈ پارٹی کون ہے‘ کے جواب میں کہا کہ جو بھی یہ دستاویزات لایا اس کی مہربانی اور شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ان دستاویزات نے ہمارا کیس ایک ہی دن میں حل کر دیا۔ ان دستاویزات نے ہمارا کیس ثابت کر دیا۔