سینیٹ الیکشن کیس: سپریم کورٹ نےاسحاق ڈارکو8مئی کوطلب کرلیا

اسحاق ڈار کو اگرگرفتاری کاڈر ہے تو انہیں حفاظتی ضمانت دے دیں گے،اسحاق ڈار عدالتی حکم کی پیروی کریں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ریمارکس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 اپریل 2018 15:59

سینیٹ الیکشن کیس: سپریم کورٹ نےاسحاق ڈارکو8مئی کوطلب کرلیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل 2018ء) : سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو8مئی کو طلب کرلیا ہے،اسحاق ڈار کواگر گرفتاری کاڈر ہے تو انہیں حفاظتی ضمانت دے دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں 8مئی کوطلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسحاق ڈار عدالتی حکم کی پیروی کریں۔اسحاق ڈار کواگر گرفتاری کا ڈر ہے تو انہیں حفاظتی ضمانت دے دیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ اگراسحاق ڈار پیش نہ ہوئے تویکطرفہ کیس کی کاروائی چلائی جائے گی۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔اسحاق ڈار کا لندن میں علاج چل رہا ہے۔دوسری جانب اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں کیس بھی چل رہا ہے۔