نواز شریف کے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹتے ہی شہباز شریف نے رائے ونڈ میں کیا کام کیا تھا ؟ معروف صحافی کا اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 15:50

نواز شریف کے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹتے ہی شہباز شریف نے رائے ونڈ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) :: معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹے تو شہباز شریف نے جاتی امراء کو وزیر اعلی ہاؤس کا درجہ دے دیانجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅف کلاسرا نے کہا کہ  شریف خاندان عوام کے ٹیکس کا بے دریغ استعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نا اہل ہونے سے اگلے دن ہی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ کو وزیر اعلی ہاؤس کا درجہ دے دیا تھا۔تا کہ ایک دن کا بھی خرچہ اپنی جیب سے نہ کرنا پڑے۔جب کہ دوسری طرف باراک اوبامہ جب امریکہ کے صدر تھے وہ کچن کا بل بھی خود دیا کرتے تھے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: