علامہ محمد اقبالؒ ہمارا ماضی ،ْ حال اور مستقبل ہیں، اگر ہم اقبال ؒ سے کٹتے ہیں تو تہذیب ،ْ تاریخ ،ْ روایات اور ان صفات سے کٹ جاتے ہیں جو ایک مسلمان اور بیدار قوم کے اندر ہونی چاہئیں، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا تقریب سے خطاب
منگل 24 اپریل 2018 15:50
(جاری ہے)
تقریب میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ،ْ منیب اقبال ،ْ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی ،ْ وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ انجینئر عامر حسن سمیت ملکی و غیر ملکی دانشوروں نے بھی شرکت کی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ ایک ایسا سمندر ہیں جس کی تہہ تک جانا مشکل ہے ،ْ وہ ایسی ہمہ جہت ،ْ ہمہ فکر شخصیت ہیں جو خوش بختی سے پاکستان کے حصے میں آئی لیکن اس کا فیض ساری دنیا تک پہنچا ،ْ دنیا کے جس خطے میں بھی چلے جائیں تو علامہ اقبال ؒ کو نہ صرف جانا جاتا ہے بلکہ انہیں مانا بھی جاتا ہے اور ان کی فکر ،ْ شاعری ،ْ فلسفے اور رفعت افکار سے بھی ہر کوئی آشنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کے فکر کا خلاصہ حرکت ،ْ عمل ،ْ جہد مسلسل اور دل کے اندر چراغ آرزو کو روشن رکھنا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کا پیغام مایوسی ،ْ ناامیدی سے دور کرتا ہے ،ْ بدقسمتی سے ہمیں اس ماحول میں مایوسی ،ْ ناامیدی ،ْ ناکامی کا درس ملتا ہے اور اس لئے ماحول کا تاثر دیا جاتا ہے جس میں زندگی کا کوئی شائبہ تک نہیں ہو تا اور اسی ماحول کی طرف ہم اپنے نونہالوں کو دھکیل رہے ہیں ،ْ ایسے ماحول سے نکلنے کیلئے ہمیں فکر اقبال ؒ کی طرف پلٹنے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس کے پہلے روز مختلف سیشنز منعقد کئے گئے جس میں ملکی و غیر ملکی مندوبین نے مقالہ جات پیش کئے اور کلام اقبال ؒ پڑھا گیا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.