وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

منگل 24 اپریل 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو مشترکہ مفادات کونسل کے 37ویں اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وفاقی و صوبائی وزراء اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی آبی پالیسی پر غور کیا گیا ۔