وزیرخارجہ خواجہ آصف کی چینی نائب صدر سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 15:35

وزیرخارجہ خواجہ آصف کی چینی نائب صدر سے ملاقات
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بیجنگ میں چینی نائب صدر وانگ شی شان سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ کی چینی نائب صدر سے ملاقات میں باہمی مفاد کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک میں دو طرفہ سیاسی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک کے عوامی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ایس سی او خطے کے امن و استحکام کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے۔چینی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا قابل اعتماد دوست رہا ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :