مسلح تنازعات کی وجہ سے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ملیحہ لودھی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 15:35

مسلح تنازعات کی وجہ سے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ملیحہ لودھی
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسلح تنازعات کی وجہ سے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔سلامتی کونسل میں نوجوان، امن اور سلامتی کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مسلح تنازعات سے تحفظ کیلئے دیرینہ تنازعات حل کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر بنانے کے لیے مایوسی اور نا امیدی دورکرنے کی ضرورت ہے، یہ سمجھنے کا وقت آ گیا ہے کہ نوجوان امن کے قیام کا لازمی حصہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نا انصافی نوجوانوں کو پرتشدد بنا کر انتہا پسندی کی طرف دھکیلتی ہے، صورت حال بہتر بنانے کیلئے مایوسی اور ناامیدی دور کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ نوجوانوں کی بات سنی جائے اور انہیں وہ آواز دی جائے جو ان کا حق ہے، پاکستان نے انتہا پسندی کے بیانیے سے نمٹنے کی حکمت عملی کا بھرپور نفاذ کیا ہے۔ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا ہے پاکستان نے نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لیے کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :