میاں صاحب جتنے بھولے بنتے ہیں اتنےہیں نہیں،مولابخش چانڈیو

میاں صاحب ماضی کےہرقدم کوغلطی قراردےرہےہیں،میاں صاحب نے میموگیٹ، آرٹیکل62،63، آئی جے آئی، نیب قانون اوراحتساب کمیشن کوغلطی قراردیا ہے۔ترجمان پی پی کا نوازشریف کےبیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 اپریل 2018 15:16

میاں صاحب جتنے بھولے بنتے ہیں اتنےہیں نہیں،مولابخش چانڈیو
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل 2018ء) : پیپلزپارٹی کے ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب جتنے بھولے بنتے ہیں اتنے ہیں نہیں، میاں صاحب ماضی کےہرقدم کوغلطی قراردے رہے ہیں،میاں صاحب نےمیمو گیٹ،آرٹیکل62،63 ،آئی جےآئی،نیب قانون اور احتساب کمیشن کوغلطی قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے نوازشریف کے نیب قانون سے متعلق بیان پراپنے ردعمل میں کہا کہ میاں صاحب جتنے بھولے بنتے ہیں اتنے ہیں نہیں۔

میاں صاحب، قوم آپ کی مصنوعی معصومیت میں آنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نےجمہوریت اورجمہوری قوتوں کے خلاف ہمیشہ سازشیں کیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب نے نیب قانون ختم نہ کرنے کو اپنی غلطی قرار دیا ہے۔احتساب کمیشن آپ نےبنایا اورسیف الرحمان کا انتقام آج تک سب کویاد ہے۔

(جاری ہے)

احتساب الرحمان نے محترمہ شہید کوبچوں سمیت جیلوں اورعدالتوں کے چکرکٹوائے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے آئی جے آئی کی بات کرو توکہتے ہیں غلطی تھی۔ میاں صاحب سے آرٹیکل62،63 کی بات کرو توکہتے ہیں غلطی تھی۔ میاں صاحب میمو گیٹ کوغلطی قراردیتے ہیں۔ میاں صاحب اب کہتے ہیں آصف زرداری سے ملاقات ملتوی کرنا بھی غلطی تھی۔ میاں صاحب کہتے ہیں آج کی جمہوریت آمریت جیسی ہے،اس آمریت کے ذمہ داربھی آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے اپنے مفادات کیلئے لڑے،عدلیہ کو اس مقام پر پہنچانےکے ذمہ دار بھی آپ ہیں۔ ترجمان پی پی نے کہا کہ میاں صاحب جب بھی ماضی کی بات کریں تواپنے ہرقدم کوغلطی قراردے دیتے ہیں۔ میاں صاحب بتائیں اب تک انہوں نے کون سا قابل رشک کارنامہ سر انجام دیا۔