عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریسا سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 15:02

عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریسا سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اپریل 2018ء) عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریسا پر فرد جرم عائد کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ماڈل ٹریسا پر بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کرنے کا الزام عائد ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ماڈل سے متعلق منشیات اسمگلنگ کرنے کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے کی۔عدالت نے غیر ملکی ماڈل پر فرد جرم عائد کر دیا ہے جب کہ ماڈل ٹریسا نے صحت جرم ماننے سے انکار کیا ہے۔عدالت نے اس مقدمے کے گواہوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :