این آر او کیس:پرویزمشرف،آصف زرداری،ملک قیوم اورنیب کونوٹسزجاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 14:52

این آر او کیس:پرویزمشرف،آصف زرداری،ملک قیوم اورنیب کونوٹسزجاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) سپریم کورٹ نے این آر او سے متعلق درخواست کی سماعت میں پرویزمشرف،آصف زرداری،ملک قیوم اورنیب کونوٹسزجاری کردیے۔این آر او قانون سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست سید فیروز شاہ گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کااربوں کانقصان ہوا ،این آر او قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے فریق کس کوبنایاہے ؟درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اس نے پرویزمشرف،آصف زرداری،ملک قیوم اور نیب کوفریق بنایاہے۔چیف جسٹس نے کہا آپکامقدمہ دائرکرنے کابنیادی حق کیاہے؟ مگر عدالت این آر اوقانون کالعدم قرار دے چکی ہے۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی گئی-