Live Updates

عمران خان داتا دربار پر حاضری سے عوامی رابط مہم کا آغازکریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 14:41

عمران خان داتا دربار پر حاضری سے عوامی رابط مہم کا آغازکریں گے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وطن واپس پہنچ گئے، وہ آج داتا دربارہ پرحاضری دیں گے اور مہم سازی کاآغازکریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن کا دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے ہیں وہ آج شام 5 بجے داتا دربارپرحاضری دیں گے اور29 اپریل کے جلسے کی تیاریوں کا جانزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور سے ایک لاکھ افراد کو جلسہ گاہ لانے کا ٹارگٹ پورا کر نے کے لئے عمران خان آج شہر کا دورہ کریں گے اور مہم سازی کاآغازکریں گے، سیکورٹی کے حوالے سے تحریک انصاف کی طرف سے ڈی سی لاہور کو بھی ایک خط ارسال کر دیا گیا ہے۔عمران خان عوامی رابط مہم کے سلسلہ میں آج لاہور میں بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، موچی گیٹ ، دہلی دروازہ اور شیرانوالہ گیٹ میں خطاب کریں گے۔کارکنوں کی طرف سے عمران خان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات