کوٹلی‘پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ آزادکشمیر کے صدر حنیف ملک نے اورسیز یوتھ ونگ کے عہدیداران کا اعلان کردیا

منگل 24 اپریل 2018 14:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ آزادکشمیر کے صدر حنیف ملک نے اورسیز یوتھ ونگ کے عہدیداران کا اعلان کردیا۔ایوان صحافت کوٹلی میں حنیف ملک نے پریس کانفرنس کے دوران راجہ گلبہار خان کو چیئرمین ایڈوائزی کونسل یورپ وسکینڈی نیوین سٹیٹس،شبیر محمد کو سینئر نائب صدر ویسٹ یورپ اینڈ سکینڈی نیوین سٹیٹس بنائے جانے کااعلان کیا۔

محمد صغیر بجاڑ کو صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ سپین،ارشد نواز کو سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ سپین،راجہ محمد ندیم کو صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ اٹلی،خان نفیس کو جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ اٹلی،چوہدری عرفان الحسن کوصدر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ امریکہ،طائحہ ظروف کو جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ امریکہ،محمد شفیق کو صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کینیڈا،محمد رئیس کو جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کینیڈاجبکہ راجہ توصیف کو کوآرڈی نیٹر ٹو سینٹرل پریزیڈنٹ یوکے ،یورپ اینڈ سکینڈی نیوین سٹیٹس،راجہ محمد آصف کو صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ (یو۔

(جاری ہے)

کی)،اشتیاق حسین کو جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ (یو۔کی)،سعید صحاف کشمیری کو چیئرمین ایڈوائزی کونسل (یو۔کی)،طارق مشتاق کو چیئرمین ڈسپلن بورڈ (یو۔کی)،محمد معصوم کو ترجمان/سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ (یو۔کی) اورتوقیر احمد کو سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ (یو۔کی)،طلعت جمیل کو چیئرمین یوتھ بورڈ(یو۔

کی)،چوہدری ندیم اختر کوصدر پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ آیرلینڈ،راجہ محبوب کو چیئرمین یوتھ ونگ گلف،ارشد محمود راجہ کو صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ سعودی عرب،محمد ربیل خان کو جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ سعودی عرب ، لیاقت علی کو چیئرمین ڈسپلن بورڈ سعودی عرب،ابرار اسلم راجہ کو چیئرمین ایڈوائزر کونسل سعودی عرب اورمحمد معروف کوچیئرمین یوتھ بورڈ سعودی عرب کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

حنیف ملک نے بتایا کہ گلف،متحدہ عرب امارات،یورپ،بلجم فرانس کے مرکزی عہدیداران کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ آزادکشمیر کے صدر محمد حنیف ملک کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کی12انتخابی حلقہ جات کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد اورسیز یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کا مشکل ٹاسک دیا گیا تھا جو میرے لیے بڑے اعزاز کی بات تھی،اللہ کے فضل وکرم اور قیادت کے اعتماد کے باعث اورسیز یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کا عمل بھی خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا ہے۔

قیادت کی طرف سے بیرون ممالک کشمیریوں کو مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم پرمنظم کرنے کے لیے بطور اووسیز یوتھ آرگنائزر کی ذمہ داری سونپا جانا میرے علاوہ پورے آزادکشمیر بالخصوص کوٹلی کے لوگوں کے لیے باعث اعزاز ہے ،مجھے معلوم تھا کہ یہ ایک مشکل ٹاسک ہے اس لیے دن رات محنت کی،بیرون ممالک کے دورے کیے ،طویل محنت اور جدوجہد کے نتیجہ میں آج کی پریس کانفرنس میں اپنی اور جماعت کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے دلی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ(ن) کے قیام کے بعد نوجوانوں کو پارٹی کے نظریاتی اور فکری پلیٹ فارم پر منظم کرنے کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی تھی، میرا بطور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ آزادکشمیر خدمات کا عرصہ8سالوں پر محیط ہے، میں نے دوران صدارت آزادکشمیر کے جنرل الیکشن 2011،پاکستان کے جنرل الیکشن2013 اور آزادکشمیر کے الیکشن 2016میں نوجوانوں کو متحرک کرکے ان تینوں الیکشنوں میں جماعت کی کامیابی میں کلیدی کردار کیا جس کا اعتراف قائد مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف، پاکستان مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان اور قائد نوجوانان کیپٹن(ر)نے برملا اظہار بھی کیا۔

پریس کانفرنس کے موقع پر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ آزادکشمیر کے رہنما ساجد ملک، رضوان راجہ،فاروق بٹ،فیصل مغل سمیت دیگر مقامی قائدین بھی موجود تھے۔