Live Updates

بجٹ میں پنشن اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 24 اپریل 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر نوشین حامد نے بجٹ میں پنشن اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال کے دوران ساڈھے پانچ لاکھ پنشنرز حکمرانوں کے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ مسلسل زیادتی کی جا رہی ہے۔آل پاکستان اولڈ ایج ایسوسی ایشن نے پارلیمانٹ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی دھمکی دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لے۔آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات