11 سالہ ساجد انصاف لینے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 14:38

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اپریل 2018ء) دیر سے تعلق رکھنے والا 11 سالہ ساجد انصاف لینے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق دیر سے تعلق رکھنے والے ساجد پر پانچ سال قبل کچھ ملزمان کی طرف سے فائرنگ کی گئی تھی۔ساجد کے چہرے پر گولی کا نشان ابھی بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

ساجد پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے والد اور دادی کے ساتھ کہیں جا رہا تھا۔ساجد کے دادی اور والد پر بھی فائرنگ کی گئی تو وہ اسی وقت جاں بحق ہو گئے تھے۔آج تک فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔جس کے بعد ساجد اپنے چچا کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گیا اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اس واقعے کا از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: