امریکا میں مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیزجرائم میں 15 فیصداضافہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 14:25

امریکا میں مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیزجرائم میں 15 فیصداضافہ
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) امریکا میں مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیزجرائم میں 15 فیصداضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکااسلامک ریلیشن کونسل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2017 میں امریکا میں مسلمانوں کے خلاف 300 نفرت انگیز جرائم ریکارڈ کئے گئے- سال 2016 میں ان جرائم کی تعداد 260 تھی۔کونسل اٹارنی غدیر عباس کا کہنا ہے کہ جرائم میں اضافے کاسبب امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیاں ہیں۔رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وائٹ ہاﺅس ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ہمیشہ نسل پرستانہ اور نفرت انگیز جرائم کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :