بار کونسل میرے خلاف کھڑی ہو گئی ہے، بار کونسل کے رویے سے دکھ ہوا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 14:19

بار کونسل میرے خلاف کھڑی ہو گئی ہے، بار کونسل کے رویے سے دکھ ہوا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اپریل 2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے ک بار کونسل میرے خلاف کھڑی ہو گئی ہے۔بار کونسلز کے رویے سے مجھے دکھ ہوا سپریم کورٹ میں قانون کی تعلیم اور لاء کالجز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سر براہی میں 3رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بنیادی حقوق پر نونٹس لینا جرم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بنیا دی حقوق کی ذمہ داری نہ لیتا تو سکھی نہ رہتا۔ملک میں غیر معیاری کالجزنہیں چلنے دیں گے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وکلا بتائیں از خود نوٹس نہ لوں تو آئینی درخواست دائر کریں۔جہاں قانون کی خلاف ورزی ہو گی نوٹس لوں گا۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ بار کونسل میرے خلاف کھڑی ہو گئی ہے۔ پتا نہیں کیا سیاسی ایجنڈا ہے مجھے نہیں معلوم؟ بار کونسلز کے رویے سے مجھے دکھ ہوا۔مفاد عامہ کے علاوہ میرا اور کوئی مقصد نہیں