انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج کا آج آخری دن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 14:01

انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج کا آج آخری دن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج کا آج آخری روز ہے۔الیکشن کمیشن نے عوام سے کہاہے کہ ووٹ کے اندراج یا اپنے کوائف کی تصحیح کیلئے قریبی ڈسپلے سنٹر یاالیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر سے رابطہ قائم کریں۔

(جاری ہے)

فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کیے جاسکتے ہیں جبکہ ڈسپلے سنٹروں اور ضلعی دفاتر سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر اپنے ووٹ سے متعلق معلومات لی جا سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈسپلے سینٹرز پر فارم جمع کراتے وقت اپنے شناکتی کارڈز کی اصل کاپی ہمراہ رکھیں۔ فارم نمبر 15 اور 17 کے ساتھ اپنے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ضرور منسلک کریں۔

متعلقہ عنوان :