جب تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتی ، اپنی تنخواہ بھی نہیں لوں گا۔چیف جسٹس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 14:01

جب تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتی ، اپنی تنخواہ بھی نہیں لوں گا۔چیف ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) سپریم کورٹ میں پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتی ، اپنی تنخواہ بھی نہیں لوں گا۔منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کی، اسپیشل سیکرٹری خزانہ اور اکاونٹنٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملازمین کو تنخواہیں نا ملنے تک اپنی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جب تک ملک بھر کے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں میرے اکاﺅنٹ میں چیک نہیں آنا چاہیے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایڈیشنل رجسٹرار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار صاحب یہ حکم ہے میرے اکاونٹ میں چیک ڈیپازٹ نہیں کرانا۔چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اس وقت تک اپنی تنخواہ نہیں لیں گے جب تک تمام پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہ نہیں مل جاتی۔چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے وہ دیکھیں گے کہ تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگئی ،پھر اپنے اسٹاف کو کہیں گے کہ چیک ان کے اکاﺅنٹ میں جمع کرا دیں۔