صنعتی خام مال،نیم تیارشدہ اشیاء،پرزوں پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘خادم حسین

اقسام کی مشینری پر ڈیوٹی کے خاتمہ1096اشیاء پر ڈیوٹیوں میں کمی سے صنعتی شعبہ ترقی کریگا‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 24 اپریل 2018 13:56

صنعتی خام مال،نیم تیارشدہ اشیاء،پرزوں پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے نئی پانچ سالہ تجارتی پالیسی فریم ورک2018-23کے تحت2747صنعتی خام مال، نیم تیار شدہ اشیاء، پرزوں پر درآمدی ڈیوٹی کے خاتمہ کے فیصلہ کو خوش آئند قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ 450اقسام کی مشینری اور خام مال پر ڈیوٹی ختم،4سی9فیصد ڈیوٹی والی اشیاء کو ضم کرکے ڈیوٹی5فیصد کرنے کی تجویز اور1096اشیاء پر ڈیوٹی 11فیصد کم کرکی10فیصد اور513اشیاء پر16فیصد سے کم کرکی15فیصد کرنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں برآمدی صنعتوں پر درآمدی ڈیوٹی کا بوجھ کم کرکے ان صنعتوں کی مقامی فروخت پر ٹیکس لگاکر ریونیو میں کمی کو پورا کرنے سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک کی ٹیرف پالیسی ملکی برآمدات بڑھانے کی بجائے ٹیکس جمع کرنے کی غرض سے بنائی گئی ہے اور خصوصاً2747درآمدی صنعتی خام مال اور نیم تیار شدہ اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی بڑھا کر 3فیصد کرنے سے ملکی برآمدی صنعتیں برباد ہوگئیں اس لیے صنعتی خام مال پر ڈیوٹی ختم کرنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملکی معیشت پر خوشگوا ر اثرات مرتب ہونگے۔