بجٹ می ںود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ اور سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے ‘افتخار بشیر

ود ہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے تاجر برادری متفقہ طور پر اس ٹیکس کیخلاف ہے‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 24 اپریل 2018 13:56

بجٹ می ںود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ اور سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ اورسیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے ،ود ہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے اور سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس،یوٹیلٹی بلوں میں مختلف قسم کے ٹیکسوں کی بھر مار کے بعد بینکوںسے اپنی ہی رقم کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ، تمام تاجر و صنعتکار برادری بھی اس ٹیکس کے خاتمہ کیلئے مسلسل صدائے احتجاج بلند کررہی ہے اس لیے بجٹ میں اس ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کرکے تاجر وصنعتکار برادری کو ریلیف دیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذسے فوائد کم اور نقصان زیادہ ہیں اس ٹیکس کے باعث نقد رقوم بینکوں سے باہر رکھنے کے رجحان میں اضافہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے مضر اثرات ہیں بینکوں سے الیکٹرانک ٹرانسفر یا نقد رقم نکلوانے پر دوہر ے ٹیکسوں کے ساتھ ساتھ بینک اکائونٹس پر منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کے ضمن میں ملکی و بین الاقوامی نگران سخت کئے جانے کے بعد پاکستان میں بینکوں سے باہر رقم رکھنے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے جو تشویشناک امر ہے۔

نقد رقوم بینکوں سے باہر رکھنے کے رجحان میں اضافہ ودہولڈنگ ٹیکس کے مضر اثرات ہیں۔اس لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کو فی الفور واپس لیا جائے۔