زراعت کے علاقوں میں ہائوسنگ سکیموں پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
ہسپتالوں کے عملے کو بھی الیکشن ڈیوٹی پر مامور کرنے کے خلاف سمیت 2تحاریک التوائے کار بھی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئیں
منگل 24 اپریل 2018 13:56
(جاری ہے)
تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے نرسز سمیت ہسپتالوں کے عملے کو بھی الیکشن ڈیوٹی پر مامور کرنے سے الیکشن ڈیوٹی پر مامور کرنے سے علاج معالجہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے ہسپتالوں کے سٹاف کو بھی ڈیوٹی پر لگا دیا ہے ان میں جنرل ہسپتال کی 360 نرسز اور 363 دیگر ملازمین جن میں لیب ٹیکنیشنز، آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ اور دیگر شعبوں کے اہلکار شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر ہسپتالوں سے بھی الیکشن ڈیوٹی کے لئے سٹاف مانگا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے مقابلے میں نرسز سیمیت پیرامیڈیکس کی پہلے سے کمی کا سامنا ہے اب الیکشن ڈیوٹی پر بڑی تعداد مین نرسز اور عملے کو مامور کرن سے صورتحال مزید بدتر ہونے کا خدشہ ہے۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک ارب 24 کروڑ کی 325 ترقیاتی سکیمیں ختم کر دیں کئی سکیموں کے فنڈز میگا ترقیاتی سکیموں اور حکومتی ارکان اسمبلی کی سفارشات پر ان کے حلقوں میں منتقل کر دیئے گئے۔ جنوبی پنجاب اور دیگر محروم اضلاع کے فنڈز نکال کر نئی سکیموں کو منتقل ہوئے ہیں فنڈز جاری کرنے کی منظوری ایوان اور دیگر متعلقہ فورم سے لی ہی نہیں گئی جبکہ میرٹ کے برعکس نئی ترقیاتی سکیمیں شامل ہوئی۔ یہ معاملہ حکومت پنجاب نے مارچ میں خفیہ طور پر کیا۔مزید زراعت کی خبریں
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.