سلیم خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے وائرل ہونے والی نظم کو کوڑا قرار دے دیا

منگل 24 اپریل 2018 13:44

سلیم خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے وائرل ہونے والی نظم کو کوڑا قرار ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ سکرپٹ رائٹر سلیم خان نے دوبارہ سوشل میڈیا پر اپنے نام سے وائرل ہونے والی نظم’’آج قلم کے کاغذ سے دنگا کروں گا میں‘‘ کو ٹریش قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سکرپٹ رائٹر سلیم خان نے اپنے نام سے نظم’’آج قلم کے کاغذ سے دنگا کروں گا میں‘‘ دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کو ٹریش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ سال قبل ان کے نام سے نظم سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اب ایک بار پھر اسی عنوان سے لکھی گئی نظم ان کے نام سے جاری کی گئی ہے۔ سلیم خان نے کہا کہ وہ شاعر نہیں ہیں اور اگر وہ اس پیشے کو اپناتے ہیں تو اس سے بہت بہتر شاعری کریںگے۔

متعلقہ عنوان :