پاکستان کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرنا چاہیے، نرملا سیتارامن

بھارت دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ہے ،صحافیوں سے گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 13:44

پاکستان کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرنا چاہیے، نرملا سیتارامن
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے پاکستان پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرنا چاہیے ورنہ دندان شکن جواب دیا جائیگا بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان کیساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی پاکستان اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آرہا انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر جارحیت کو بند کرکے جنگ بندی معائدے پر عمل کرے یا بھارت بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اہل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اسکے ساتھ دوستانہ تعلقات ہماری ترجیح ہے

متعلقہ عنوان :