Live Updates

خیبرپختونخواہ حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن رہنماؤں کی بجٹ منظوری میں تعاؤن کی یقین دہانی کے بعد اجلاس کی سمری تیار ، 14مئی کو صوبائی حکومت نے بجٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 13:38

خیبرپختونخواہ حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اپوزیشن رہنماؤں کی بجٹ منظوری میں تعاؤن کی یقین دہانی کے بعد اجلاس کی سمری تیار ہوگئی ہے جس کے بعد 14مئی کو صوبائی حکومت نے بجٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور عمران خان کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے بجٹ اجلاس کے لئے سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن سے رابطہ کئے ہیں اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے بجٹ کی منظوری میں تعاؤن کی یقین دہانی کے بعد اجلاس کی سمری تیار کی گئی ہے اور 14مئی کو بجٹ اجلاس بلانے کے لئے سمری گورنر خیبرپختونخواہ کو بھجوا دی گئی ہے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھا نے کہا ہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے رابطہ کیا اور سپیکر کو یقین دہانی کرادی کے بجٹ اجلاس میں اپنا آئینی کردار ادا کریں گے بجٹ پیش کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے محکمہ خزانہ کو ہدایت جاری کردی ہیں اور پارٹی لیڈر عمران خان کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے یاد رہے کہ عمران خان اور پرویز خٹک اس سے پہلے بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات