کھنہ پل ایکسپریس وے پل تعمیر ،ٹریفک پولیس نے متبادل ٹر یفک پلا ن تر تیب دیدیا

لتہراڑ روڈ سے بجانب راولپنڈی کھنہ پل ٹریفک کے لیے بند ،شہری کرال فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر راولپنڈی جا سکتے ہیں،اسلام آباد ٹریفک پولیس

منگل 24 اپریل 2018 13:31

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کھنہ پل ایکسپریس وے پر پل کی تعمیر کے سلسلے میں ذیل ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پل کی تعمیر مکمل ہونے تک متبادل راستے استعمال کریں۔تفصیلات کے مطابق لتہراڑ روڈ سے بجانب راولپنڈی کھنہ پل ٹریفک کے لیے بند ہے۔شہزاد ٹاؤن،برماٹاؤن سے براستہ لتہراڑ روڈ بجانب راولپنڈی کھنہ پل جانے والے شہری کرال فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر راولپنڈی کی طرف بائیں ٹرن لیکر جا سکتے ہیں۔

لتہراڑ روڈ سے اسلام آباد آنے والے شہری براستہ پارک روڈ،راول ڈیم چوک استعمال کریں،یا کورال فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر اسلام آباد آسکتے ہیں۔راولپنڈی سے بجانب لتہراڑ روڈ کھنہ پل ٹریفک کے لیے بند ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے بجانب لتہراڑ روڈ اسلام آباد جانے والے شہری کھنہ پل سے بائیں ایکسپریس وے پر ٹرن لیکر ڈھوک کالا خان فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر اسلام آباد لتہراڑ روڈ جا سکتے ہیں اور کورال،گلبرگ جانے والے شہری بھی ڈھوک کالا خان فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر جا سکتے ہیں۔

راولپنڈی کھنہ پل سے اسلام آباد لتہراڑ روڈ،آنیوالے شہری کھنہ پل سے بائیں ٹرن لیکر براستہ ایکسپریس وے فیض آباد فلاء اوور سے راول ڈیم پارک روڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔راولپنڈی کھنہ پل سے بجانب کورال،گلبرگ جانیوالے شہری سروس روڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔