علی ظفرپر جنسی ہراسگی کے الزامات؛ میشا شفیع کا ٹویٹر پر پیغام آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اپریل 2018 12:57

علی ظفرپر جنسی ہراسگی کے الزامات؛ میشا شفیع کا ٹویٹر پر پیغام آ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء): علی ظفر پر میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کا معاملہ دن بدن طول پکڑتا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز گلوکار علی ظفر نے میشاشفیع کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا اور نوٹس میں معافی کا مطالبہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

تاہم اب مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں میشا شفیع کا کہنا تھا کہ علی ظفر پر جنسی ہراسگی سے متعلق میرے الزامات سے متعلق تمام تر قانونی معاملات بیرسٹر محمد احمد اور نگہت داد دیکھ رہے ہیں، اس معاملے پر کسی بھی قسم کی پیش رفت سےت متعلق جاننے کے لیے میڈیا ان دونوں لوگوں سے رابطہ کر سکتا ہے۔