امریکہ کے پاکستان کو میزائل اور جوہری پروگرام روکنے کے پیغام پر دفتر خارجہ کی خاموشی شرمناک ہے،شیری مزاری

منگل 24 اپریل 2018 13:16

امریکہ کے پاکستان کو میزائل اور جوہری پروگرام روکنے کے پیغام پر دفتر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے کہا کہ شرمناک ہے کہ امریکہ پاکستان کو میزائل اور جوہری پروگرام کو روکنے کا پیغام دے رہا ہے اس کے برعکس امریکہ بھارت کی جوہری پروگرام کو جدید بنانے میں ہر ممکن مدد کررہا ہے‘ ہمارا دفتر خارجہ اس پر خاموش کیوں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو شیری مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ کا ایلس ویلز کے ذریعے پاکستان کو اپنے میزائل اور جوہری پروگرام کو روکنے کا پیغام دینا شرمناک ہے۔

اس کے برعکس امریکہ بھارت کے میزائل اور جوہری پروگرام بشمول بلیسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانے میں بھارت کی ہر ممکن مدد کررہا ہے۔ امریکہ نے خطے کے اندر جوہری ریس کو تیز کردیا ہے یہ حیران کن ہے کہ ہمارا دفتر خارجہ اس پر ابھی تک خاموش ہے۔