Live Updates

عمران خان لندن سے لاہور پہنچتے ہی کیا کرنے والے ہیں؟ ن لیگ کے لیے پریشان کن خبر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 12:45

عمران خان لندن سے لاہور پہنچتے ہی کیا کرنے والے ہیں؟ ن لیگ کے لیے پریشان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔جس کے بعد عمران خان داتا دربار پر حاضری دیں گے۔اس موقع پر عمران خان کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔اور عمران خان آج مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے۔اس کے علاوہ عمران خان لاہور میں اندرون شہر کچھ سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کو لاہور کےاہم خاندانوں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔نواز شریف کے سابق حلقہ میں ن لیگ کا محور سمجھے جانے والے مجاور خاندان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔دوسری جانب شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور مصری شاہ مارکیٹ کے ارد گرد سیاست پر اثرانداز ہونے والی طاقتور شخصیات بھی آنے والے دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرنےو الی ہیں۔جب کہ آئیندہ انتخابات میں پی ٹی آئی لاہور کی 14 قومی اور 30 صوبائی نشستوں میں بڑا حصہ لینے میں کامیاب ہو جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات