سعودی عرب ، صارفین کریم سروسز کے استعمال میں احتیاط کریں

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اپریل 2018 12:43

سعودی عرب ، صارفین کریم سروسز کے استعمال میں احتیاط کریں
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) سعودی عرب میں کریم کمپنی نے صارفین کو خبردار کر دیا ہے کہ کریم کمپنی کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ ثبوت نہیں ملا کی صارفین کی تفصیلات یا نجی کوائف کا غلط استعمال ہوا ہے کہ نہیں ۔

(جاری ہے)

کریم کمپنی نے تمام صارفین سے اپیل کی کہ وہ کریم ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پاس ورڈ انتہائی احتیاط سے استعما ل کریں۔ کمپنی نے صارفین سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی شخص آپ سے نجی معلومات طلب کرنے کیلئے رابطہ کرے اور وہ آپ کے یہاں رجسٹرڈ نہ ہو یا آپ کو ویب پیج پر جانے کی ہدایات دے تو ایسی حالت میں انتہائی احتیاط سے کام لیں اور اپنی کسی بھی طرح کی تفصیلات اسے فراہم نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :