تعلیم کسی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے‘ڈاکٹر نوالبصر

منگل 24 اپریل 2018 13:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پائندی للمہ، ملاگوری، خیبر ایجنسی میں’’ فاٹا کی ترقی میں تعلیم کا کردار‘‘کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی مہمانوں میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ پشتو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نورالبصرامن اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے شعبہ پشتوکے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اللہ بخشالی شامل تھے۔

محکمہ تعلیم خیبر ایجنسی کے حکام، سکول کے پرنسپل محمد عثمان ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

سکول کے پرنسپل نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصدمقامی لوگوں میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجا گر کر نا ہے۔ ڈاکٹر نو ر البصر امن اور ڈاکٹر ظفر اللہ بخشالی سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آج کا دور تعلیم کا ہے، تعلیم ہی کسی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی انسان کو انسانیت کے اعلیٰ مقام تک پہنچاتی ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے طلبہ کو چاہیے کہ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا نا م روشن کر یں۔سیمینار کے اختتام پر سکول کے سالانہ میگزین کا اجراء کیا گیا اور درجنوں غریب اور نادارطلباء میں کپڑے بھی تقسیم کیے گئے۔