مالاکنڈ یونیورسٹی کا خطہ مختلف تہذیبوں و ثقافتوں کا مسکن رہا‘ڈاکٹر گل زمان

منگل 24 اپریل 2018 13:00

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف مالاکنڈ کیوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کہا ہے کہ مالاکنڈ یونیورسٹی کا خطہ مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا مسکن رہا ہے اور اس دھرتی کا مثبت پہلو دنیا کو دکھانے کے لیے آرٹ اور کلچر کی تعلیم بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ، عبدالولی خان یونیورسٹی فارومن، شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی اور پشاور یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ پینٹنگ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ یونیورسٹی میں آرٹ ڈیپارٹمنٹ ان ویژن میں شامل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پختون خواہ کالج آف آرٹس، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فضل رشید نے کہا کہ آرٹ اور پینٹنگ ہمارے ثقافت کو محفوظ بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس خطے میں آرٹ کی تاریخ پیش کرنے کے لیے یونیورسٹیوں میں آرٹ کا ڈیپارٹمنٹ ہونا بہت ضروری ہے۔

ان کے علاوہ تقریب سے ڈین فیکلٹی فزیکل نومیریکل سائینس (اے ڈبلیو کے یو ایم) ڈاکٹر اورنگزیب، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز مالاکنڈ یونیورسٹی ڈاکٹر رشید احمد، بینظیر بھٹو ویمن پشاور کی پروفیسر انیلہ مدثر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں وائس چانسلر نے تمام مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔