بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد ، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اپریل 2018 12:24

بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد ، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 86 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مارچ میں بجلی پیداوار پر فی یونٹ فیول لاگت 44 پیسے بڑھی۔ مارچ میں کُل 8 ارب 74 کروڑ یونٹ بجلی بنی۔ مارچ میں بجلی پیداوار پر کُل لاگت 53 ارب 95 کروڑ روپےرہی۔ لیکن نیپرا نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :