اسلامیہ کالج کے دوسکالرز نے ماسٹر آف فلاسفی کی تحقیق مکمل کرلی

منگل 24 اپریل 2018 12:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز کے دوسکالروں فرمان علی اور اسراج خان نے امتحانی نشستوں میں اپنےع تحقیق مقالوں کا کامیابی سے دفاع کیا‘ دونوں سکالروں کے سپروائزر‘اسلامیہ کالج پشاور کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان تھے‘ فرمان علی کا تحقیقی کام پاکستان کی فیڈریشن اور اس کی اکائیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان کے حوالے سے تھا اور ان کے بیرونی ممتحن کے پروفیسر ڈاکٹر غلام قاسم مروت ٹیکنیکل بورڈ پشاور نے جبکہ اسراج کا تحقیقی مقالہ پاکستان کے دینی مدارس میں پڑھائے جانے والے نصاب کا تقابلی جائزہ تھا اور ان کے بیرونی ممتحن اسلاملک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش رحمانی ‘ ڈین سوشل سائنسز تھے۔